اپوزیشن نے قومی مفاد پر سیاسی ایجنڈے کو ترجیح دی:سپریم کورٹ بار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ بار نے کہاہے اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ،قومی مفاد پر سیاسی ایجنڈے کو ترجیح دی گئی۔

اپنے بیان میں سپریم کورٹ بار نے کہااپوزیشن سمجھتی ہے شکایات درست ہیں تو پارلیمانی فورم کے اندر ازالہ کرنا چاہیے، امن و امان کے مسائل کے پیش نظر قومی اتفاق رائے کو فروغ دینا ضروری ہے، دہشتگردی کی لعنت کےخلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں ،سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو متحد ہونا ہوگا۔

سپریم کورٹ بار نے کہا اپوزیشن نے دہشتگردی کےخلاف قومی یکجہتی کے اظہار کے اہم موقع پر سیاسی وجوہات پر بائیکاٹ کیا، دہشت گردی سے چھٹکارا پانے کےلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، اپوزیشن کو فوری طور پر اپنے اقدامات کا از سر نو جائزہ لینے اور ملک دشمنوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے،کسی کو اپنے غیر معقول اقدامات سے دہشتگردوں کو کوئی موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے۔