کابل:(مشرق نیوز)طالبان میں اختلافات، افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی مستعفی ہوگئے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر طالبان ملا ہیبت اخوندزادہ نے سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے درمیان کئی اہم ایشوز پر اندرونی اختلافات ہیں،سراج الدین حقانی کی وزارت ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری بھی استعفے کی وجہ بنی،رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک ،طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔
طالبان میں اختلافات، افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی مستعفی



















