26 نومبر احتجاج کیس، بشریٰ کی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

سابق خاتون اول کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چودھری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی، بشریٰ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

عمران خان کی اہلیہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا بشریٰ شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے وہ بشریٰ کو شامل تفتیش کریں،بعدازاں عدالت نے عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔