عمران کو پیرول پر رہا ، بلوچستان مسئلے پر اے پی سی بلائی جائے،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے بلوچستان میں دہشتگردی کے مسئلے پر اے پی سی بلانے،عمران خان کو پیرول پر رہا کرنے کامطالبہ کردیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاوزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کی بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، دہشتگردی کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے،چیزوں کو وہی جماعت کنٹرول کرسکتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سب کو اکٹھا کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں،عمران خان کےخلاف سیاسی کیسز ہیں، دہشتگردی کے اہم ایشو پر عمران خان کو پیرول پر باہر لایا جاسکتا ہے اگر حکومت سنجیدہ ہے تو سنجیدگی دکھانی بھی پڑے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہادہشتگردی کے مسئلے پر مکمل سیاسی سپورٹ دینے کیلئے تیار ہےں اگر مسئلہ حل کرنا ہے تو عمران خان کو پیرول پر رہا کرنا پڑے گا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا وقت کسی جماعت کو ختم کرنے نہیں بلکہ عوام کے درمیان خلیج مٹانے کا ہے،قیمتی جانوں کے ضیاع پرپوری قوم غم میں ڈوبی ہے،چاہیے بلوچستان کی آواز کو سنیں،پی ٹی آئی لاکھوں اکاونٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی، کچھ لوگوں کو پی ٹی آئی کا لبادہ پہنا کر ٹوئٹس کرائی جاتی ہیں،سانحہ کی بنیاد پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن سوالات کیے جائیں گے، قوم کا حق ہے جانیں حالات کی سنگینی کیا ہے، بلوچستان میں جمہوریت کو لانا ہو گا۔