سندھ اسمبلی نے 6نہروں کی تعمیرکیخلاف قرارداد منظور کرلی

کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ اسمبلی نے دریائے سندھ پر چولستان کینال سمیت6نہروں کی تعمیر کےخلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

قرارداد کو ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی اورآزاد اراکین نے بھی سپورٹ کیا،مطالبہ کیا گیا 1991کے آبی معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی سے معاہدے کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا نئے کینالوں کا منصوبہ سندھ کے پانی کے حق کو چھیننے کی کوشش ہے، 6 نہروں کی تعمیر غیر قانونی ہے،وفاق پانی کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرے۔