سوشل میڈیا صرف پاکستان میں شتربے مہار، دہشتگردوں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے،عظمیٰ بخاری
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے دہشتگردوں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کےساتھ ہے،صرف پاکستان میں شتربے مہار ہے۔
الحمرا آرٹس کونسل میں پنجاب حکومت کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، معاشرے میں خواتین کو لے کر رویہ بہت غیر حساس ہے جس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، جب تک خواتین کے مسائل پر بات نہیں کریں گے حل نہیں نکلے گا، ہم بدقسمتی سے ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں زیادتی کا شکار خاتون منہ چھپاتی پھرتی ہے اور ریپسٹ دندناتا پھرتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاپنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ کےلئے بہت اقدامات کیے ، پینک بٹن،ورچوئل پولیس سٹیشن،دھی رانی جیسے ہروگرام مثال ہیں،چیف منسٹر کا کہنا ہے خواتین میری ریڈ لائن ہیں، خواتین کےخلاف کیے گئے جرائم میں عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا اس طرح کی ایف آئی آرز دی جاتی ہیں مجرم آرام سے نکل جاتا ہے،ورکنگ وویمن کے مسائل کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر وویمن ہاسٹلز بنوائے اب وہ زمانہ نہیں ایک شخص کمائے اور 6 ،6لوگ کھائیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا دہشتگردوں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے، اگر پورا جتھہ لے جا کر آگ لگائی جائے تو معاملے میں عورت کارڈ استعمال نہیں کیا جا سکتا، میری ہمدردی ہے یاسمین راشد سے ہے لیکن جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست ،ناکام بغاوت کرانے والوں کو معاف نہیں کیاجا سکتا۔



















