دارالعلوم حقانیہ حملہ اسلام پر وار،ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں، عباسی

نوشہرہ:(مشرق نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہاہے دارالعلوم حقانیہ حملہ اسلام پر وار،ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا،مولاناحامد الحق شہید کےلئے فاتحہ خوانی کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا مولانا حامد الحق اورسمیع الحق سے گہرے تعلقات تھے،بدقسمتی سے موجودہ ملکی حالات میںکوئی بھی محفوظ نہیں اگر اتحاد کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو دشمن بھاری ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہادارالعلوم حقانیہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ وار عالم اسلام پر حملہ ہے، حملے کی مذمت کرتے ہیں، غمزدہ خاندان کےساتھ غم کی گھڑی میں برابر شریک ہیں،حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اور بروقت اقدامات اٹھائے۔