اسلام آباد :(بیورورپورٹ) ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا،عدالتی حکم کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوکر وضاحت کریں عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، کیس کی مزیدسماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ طلب



















