اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایک سال میں کیا کارکردگی رہی، ایوان صدر نے حکومت سے رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوان صدر نے حکومت سے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، صدر اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کریں گے، صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہو گا،ایوان صدر ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کریں گے۔
اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ 20 سے 25 منٹ ہو گا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر کے خطاب کےساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، عسکری قیادت، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
ایک سال میں کیا کارکردگی رہی، ایوان صدر نے حکومت سے رپورٹ مانگ لی



















