مغربی کنارہ بھی جنگ کا میدان بن رہا ہے ،انرواسربراہ کا انتباہ

غزہ (مشرق نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل جاری اسرائیلی فوج کی جنگی کارروائیوں کے پھیلنے کے بعدانرواکے سربراہ نے بھی بین الاقوامی براداری کو خبردار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارا میدان جنگ بن رہا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے ریلیف کا کام کرنے والے ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے اسرائیلی فوج کے کے پھیلے ہوئے آپریشنز کے حوالے سے کہاکہ پچھلے ماہ کے دوران درجنوں افراد جو 50سے زائد ہیں ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اب مغربی کنارہ بھی ایک میدان جنگ بن رہا ہے۔ لازارینی نے اس امر کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تازہ پوسٹ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاک کئے گئے افراد میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔ انرواکے سربراہ نے اس قتل وغارتگری کے سلسلے میں کہاکہ یہ لازما بند ہونی چاہیے۔لازارینی نے کہاکہ مغربی کنارے میں پبلک انفراسٹرکچر کی تباہی بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے بلڈوزر سڑکیں تک تباہ کر رہے ہیںتاکہ مقامی لوگوں کو اسرائیلی فوج تک پہنچنے کے راستے ہی بند ہو جائیں۔ ہر طرف خوف ، غم اور بے یقینی کی فضا غالب ہے۔