سعدرفیق نے ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا

لاہور:(اپنے رپورٹر سے )سینئر ن لیگی رہنما سعدفیق نے ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے،ایک سال کے دوران ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا لہٰذا پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔