بھارتی نژاد پٹیل ایف بی آئی کے نئے ڈائریکٹر بن گئے

واشنگٹن: ( ) بھارتی نژاد کیش پٹیل ایف بی آئی کے نئے ڈائریکٹر بن گئے، امریکی سینٹ نے توثیق کر دی۔


بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل کو 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے کامیابی کے بعد ڈیمو کریٹس کے شکوک و شبہات کے باوجود ملک کی سب سے بڑی وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے سربراہ بنے ۔

کیش پٹیل کا پورا نام کشیپ پرمود ونود پٹیل ہے، سینٹ سے توثیق کے بعد پٹیل پہلے ایشیائی نژاد ڈائریکٹر بن گئے ، تعلق نیویارک سے ہے۔