کمیٹی نے سینیٹرز کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ کی فنانس کمیٹی نے سینیٹر کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار روپے کرنے کی منظوری دےدی۔

اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا،منظور کردہ ایکٹ کے تحت ارکین سینٹ کی تنخواہ بھی رکن قومی اسمبلی کے مساوی ہوگی۔