سینٹ میں شیری رحمن ،ہمایوں مہمند کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سینٹ اجلاس میںشیری رحمن اورہمایوں مہمند میںتلخ جملوں کا تبادلہ،مائیک نہ ملنے پر اپوزیشن کااحتجاج،اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

دوران اجلاس ہمایوں مہمند نے کہا یوسف رضا گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے ،شیری رحمن نے کہا میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی بیٹھی ہوں،علی ظفر نے کہاسینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے۔