لاہور:( خبر نگار)لاہور میں 27الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ، ٹیسٹ رن شروع کردیا گیا۔
گرین ٹا ﺅن سے ریلوے سٹیشن تک الیکٹرک بسوں کا ٹیسٹ رن کیا جارہا ہے ، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر پہلی بار الیکٹرک بسوں کا سفر شروع ہوا،ایکو فرینڈلی بسیں گرین ٹاﺅن سے ریلوے سٹیشن تک 21کلومیٹر طویل روٹ پر چلائی جارہی ہیں۔
الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس میسر اور خصوصی افراد کےلئے ریمپ ، مخصوص نشستیں مختص ہیں،بسوں کی باقاعدہ سروس 16فروری سے شروع ہوگی ،روزانہ تقریبا 17ہزار افر مستفید ہوں گے،کرائے کی ادائیگی کےلئے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال ممکن ہوگا ، مخصوص ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔
الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز، ٹیسٹ رن شروع



















