بشریٰ کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے بشریٰ کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا، بشریٰ نے 31 مقدمات میں ضمانت کی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی استدعا کی تھی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو طلب کر لیا، بشریٰ کےخلاف 31 مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت 8 فروری کو ہوگی۔