واشنگٹن،غزہ،ریاض،بیجنگ،سڈنی،پیرس:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاوس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاغزہ کی پٹی پر قبضہ کر کے اپنی ملکیت بنائیں گے ،مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے،فلسطینی غزہ کو چھوڑ دیں، تعمیر نو کا کوئی کام نہیں ہوگا،علاقے کے لوگوں کیلئے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کو اردن ، مصر میں بسایا جائے گا اب دیکھنا ہے اردن ، مصر کے رہنماوں کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔
امریکی صدر نے کہاخطے کے دیگر رہنماوں نے منصوبے کو پسند کیا،فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ہمسایہ ممالک اردن ، مصر بے گھر فلسطینیوں کو اپنی پناہ میں لے لیں،امید ہے جنگ بندی سے خونریزی ختم ہو جائے گی، بہت سے ممالک جلد ہی ابراہم معاہدے میں شامل ہوں گے،اسرائیل، غزہ اور سعودیہ کا دورہ کروں گا، سعودی عرب بہت مددگار ثابت ہوگا،،نیتن یاہو کےساتھ ملاقات میں حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا،ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ منصوبے کے تحت امریکہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالے گا،میں اور ڈونلڈ ٹرمپ یقینی بنانا چاہتے ہیں ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔
قبل ازیں ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےساتھ امریکہ کی شمولیت روکنے اور فلسطینی امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کی فنڈنگ روکنے کےلئے دستاویز پر دستخط کیے،صدارتی یادداشت پر دستخط کرکے ایران کےخلاف سخت پالیسی کو دوبارہ نافذ کردیا گیا،مقصد تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور امریکہ کو حق حاصل ہے وہ دوسرے ممالک کو ایرانی تیل کی فروخت کو روکے،امید ہے تہران کےساتھ کوئی معاہدہ طے پا جائے گا،معاملے پرایرانی ہم منصب سے ملاقات کےلئے تیار ہوں۔
ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا وہ تیل کی برآمد پر پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے میں ناکام رہے ،ایران کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں مسلح ملیشیاو¿ں کی مالی اعانت کےلئے تیل فروخت کرنے کی اجازت دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
ادھر حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کو مضحکہ خیز ،غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا غیر مناسب خیالات خطے میں آگ بھڑکا سکتے ہیں،سمیع ابوزہری،خالد قدومی نے کہا غزہ دوبارہ بنے گا اور پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اٹھے گا، فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،اسرائیل کو شکست دی ،اسرائیلی فوج کا غزہ میں وجود نہیں ہوگا،ٹرمپ کے غزہ پرقبضے کا منصوبہ خطے میں افراتفری ، کشیدگی پیدا کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے،غزہ کی پٹی میں برسوں سے آباد فلسطینی اپنی آبائی سرزمین کے برخلاف کسی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔
حماس رہنماﺅں نے کہاغزہ میں فلسطینیوں نے 15 ماہ سے زائد عرصے تک اسرائیلی بمباری کو برداشت کرکے نقل مکانی اور ملک بدری کے منصوبوں کو ناکام بنایا اور آئندہ بھی ایسے کسی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہافلسطین کا کوئی بھی حل عوام کی شمولیت کے بغیر ناقابل عمل و بے سود رہے گااگر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کیا جاتا ہے تو فلسطینی ریاست کا قیام ہمیشہ کےلئے کھٹائی میں پڑ جائے گا۔
دریں اثنا سعودی عرب نے امریکی صدر کے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیاآزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کےساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہافلسطین پر مملکت کا موقف مضبوط و غیر متزلزل ہے، کسی بھی حالت میں دوسری تشریح کی اجازت نہیں،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی موقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کردی ،سعودی عرب کا موقف غیر متزلزل ہے ،کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا سعودی فرانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کئی مواقعوں پر واضح کرچکے، 167 کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ہے اس کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سعودی عرب فلسطینیوں کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ کھڑا ہے،چین نے بھی امریکی صدر کے منصوبے کی مخالفت کردی۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا چین غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتا ہے،امید ہے فریقین جنگ بندی معاہدے پر کاربند رہیں گے، فلسطین کے مسئلے کو صحیح ٹریک پر لانے کا یہی موقع ہے،مسئلے کا سیاسی بنیادوں پر دو ریاستی حل ہی ممکن ہے۔
علاوہ ازیںآسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان پر دھچکا لگا، مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہاغزہ کے لوگوں کی بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی،اقدام سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا،غزہ کا مستقبل کسی تیسرے ملک نہیں فلسطینی ریاست کے ساتھ ہونا چاہئے، عالمی قوانین کیخلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے۔
علاوہ ازیں امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی کہا غزہ پر حملہ ہزاروں امریکی فوجیوں کے قتل و مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں کی جنگ کا باعث بنے گا، ٹرمپ کے بیان کا مقصد توجہ حقیقی کہانی سے ہٹانا ہے،اصل کہانی ہے ارب پتیوں نے عام لوگوں سے لوٹ مار کرنے کےلئے حکومت پر قبضہ کر لیا۔
اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر بائیڈن انتظامیہ سے استعفیٰ دینے والے سابق امریکی پالیسی مشیر طارق حبش نے کہا فلسطینیوں کو غزہ سے باہر دھکیلنے کی تجویز نسل کشی کی توثیق و بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















