اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں200فیصد اضافہ منظور،سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی متفقہ منظوری دی،ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کردی گئی،سپیکر نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیں۔
تنخواہوں و مراعات کے معاملے پر پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، ن لیگ سمیت تمام جماعتیں ہم آواز ہیں ،اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہوں گی،پارلیمانی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 10 لاکھ روپے تنخواہ کی تجویز مسترد کردی۔
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں200فیصد اضافہ منظور،سمری وزیراعظم کو ارسال



















