ڈیرہ اسماعیل خان:(مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش اور جرگہ بلانے کی تجویر دےدی۔
قبائلی مشیران سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاجرگے میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں، مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہو گی کریں گے،صوبے میں قیام امن کےلئے رمضان سے پہلے دوسرا جرگہ بلایا جائے، تمام مکاتب فکر کا متفقہ فیصلہ ہے اسلحے کا راستہ اختیار نہیں کرنا ،تمام جماعتوں سے بالاتر ہو کر قبائلی مشیران کو بلا کر اگلا جرگہ بلائیں گے۔
فضل الرحمن نے کہاجب کبھی بھی قبائل کا مسئلہ آتا ہمارے اندر تحریک جنم لے لیتی ہے، سیاسی جماعت اور سیاسی لوگ ہیں، اپنی قوم کے پاس تو جانا ہوتا ہے اور جائیں گے لیکن پابندیاں لگا دی جاتی ہیں وہ وقت بھی تھا جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا، میں نے ذاتی طور پر مقتدر حلقوں کو کہا قبائلی علاقے مجھ تک چھوڑ دیں، مجھے خود اور قبائل پر بھروسہ ہے کبھی بھی حکومت کےخلاف ہتھیار نہیں اٹھائیں گے،ہمیشہ قبائل ،علاقوں میں امن کےلئے کوششیں کیں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔
امیر جے یوآئی نے کہا وزیراعلیٰ کے پی کو پتہ نہیں کچھ معاملات سٹیٹ کے تحت ہوتے ہیں،،قبائلیوں کی آواز کو سنا جائے، قبائل ،مشیران سے گزارش ہے آپس میں نہ لڑیں
فضل الرحمن نے کے پی میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی



















