راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روکدیااورجیل انتظامیہ ،عدالت کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا ،عمران خان نے کہاشیرافضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
قبل ازیںشیرافضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے گئے،گیٹ نمبر 5سے جیل کی ڈیوڑھی تک پہنچے توجیل انتظامیہ نے کہابانی پی ٹی آئی اب آپ اپنا وکیل تسلیم نہیں کرتے ، ملاقات کی اجازت نہیں ،شیرافضل مروت کو واپس بھیج دیا گیا۔
شیرافضل مروت میراوکیل نہیں،جیل میں داخل نہ ہونے دیاجائے:عمران خان



















