غزہ، تل ابیب، واشنگٹن: (مشرق نیوز+ بیورو رپورٹ) غزہ میں جنگ بندی کا آغاز، یرغمالیوں کا تبادلہ، اسرائیل آخری لمحے تک جارحیت سے باز نہ آیا۔ حملے، متعدد فلسطینی شہید، اسرائیلی فورسز نے رفح کے علاقوں سے انخلا شروع کردیا۔
اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باعث جنگ بندی میں کچھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی، حماس کی جانب سے مغویو ں کے ناموں کا اعلان کئے جانے کے بعد غزہ سیز فائر معاہدے پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کیا گیا۔
قطری وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ،حماس نے جنگ بندی کا آغاز کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج نے رفح کے علاقوں سے مصر، غزہ کی سرحد کےساتھ فلاڈیلفی کوریڈور کی طرف انخلا شروع کردیا۔
دونوں جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں یرغمالیوں کا تبادلہ کیا گیا، جنگ بندی کے بعد فلسطینی مزاحمت کار سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے والہانہ استقبال کیا، استقبال کی ویڈیوز، تصاویر وائرل ہوگئیں، شہریوں نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے حق میں نعرے لگائے۔
ادھر غزہ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہزاروں فلسطینی پولیس افسر مختلف علاقوں میں تعینات کردئیے گئے، میونسپلٹی نے گلیوں کو دوبارہ کھولنے و بحالی کا کام شروع کردیا، لٹے پٹے فلسطینی بچے کچھے سامان کےساتھ تباہ حال گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں، جارحیت کے دوران اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ کیں۔ گھر، سکول، کالج اور ہسپتال کھنڈر ہیں۔ قبل ازیں غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی حملوں میں مزید فلسطینی لقمہ اجل بنے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی ڈیل کا پہلا مرحلہ عارضی ہے، دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ کا دوبارہ آغاز کردیں گے، غزہ کی تباہی کےلئے وزیراعظم نیتن یاہو پر دباو¿ ڈالنے والے اسرائیل کے 3 انتہاپسند وزرا نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر استعفے دیدئیے، اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر، قوم پرست مذہبی جماعت کے 2 وزرا شامل ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا جو کرنا ہے کرتے رہیں لیکن جنگ بندی جاری رہنی چاہئے، دونوں فریق جنگ بندی معاہدے کو برقرار نہیں رکھتے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیگا، میں نیتن یاہو سے ملاقات بھی کروں گا۔
مزید برآں جنگ بندی کا آغاز ہوتے ہی طویل عرصے سے صیہونی بربریت کا شکار فلسطینیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر امڈ آئے، اپنے علاقوں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو جہاں تباہ حال عمارتیں و مکانات نظر آئے وہیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں تباہ ہونے والا اسرائیلی سازوسامان بھی نظر آیا۔ فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر تباہ شدہ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں، بلڈوزروں کی تصاویر شیئر کردیں۔
فلسطینی شہریوں نے کہا کہ جنگ بندی جیت ہے، لازوال قربانیاں دیں، غزہ کو ملکر پھر سے تعمیر کریں گے۔
ادھر سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے پر فلسطینیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کےخلاف مزاحمت جاری رہے گی، معاہدہ مئی2024 میں تجویز معاہدے کی ناقابل تبدیل صورت ہے جسے اسرائیل نے قبول کیا، جنگ بندی کا مطلب ہے اسرائیل وہ حاصل نہیں کرسکا جو چاہتا تھا، ریاست لبنان سے بھی کہوں گا صبر کا امتحان مت لیں، لبنان اسرائیل کی طرف سے خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















