اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھائی کیلئے فوری سزا کی دعا کردی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟، ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی، آپ سارا دن ایسے سولات کیوں پوچھتے ہیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں، نواز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ نکالے گا، بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کےلئے جیل میں بیٹھے ہیں، اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں
علیمہ خان نے کہاجیل میں شفاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملتی، القادر احمقانہ کیس ،صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں،ہم دعا کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو جائے،عمران خان نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا اب بانی پی ٹی آئی نہیں عدلیہ کا امتحان ہے۔
علیمہ خان نے بھائی عمران کیلئے فوری سزا کی دعا کردی



















