لاہور:(اپنے نمائندے سے)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے سیاستدانوں کے غلط رویوں پارلیمنٹ بے معنی ،ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت،امریکہ پاکستان کو خانہ جنگی طرف لے جانا چاہتا ہے،خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے کہا سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہئے،مجھے پی ٹی آئی کے مطالبات کا معلوم نہیں، سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،سیاسی آدمی ،مذاکرات کا قائل ہوں اور مذاکرات سے ہی معاملات ٹھیک ہوتے ہیں۔
فضل الرحمن نے کہاٹرمپ کو اپنے دماغ پر سوار کرنے کی کیا ضرورت ہے، امریکی عوام کی مرضی جسے چاہیں اپنا صدر منتخب کریں، سیاستدانوں کے اندر خامیوں کو دور کرنا ہوگا،نظریاتی سیاست کرنا چاہتے ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کا نظریات سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف اپنی اتھارٹی کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، آئین میثاق ملی ہے اگر خلاف ورزی ہوگی تو بے معنی ہوجائے گا۔
امیر جے یوآئی نے کہاامریکہ خطے سے شکست کھاکر بھاگا اب پاکستان کو خانہ جنگی طرف لے جانا چاہتا ہے، قبائلی علاقوں میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ، لوگ اپنے علاقے اور گھر چھوڑ رہے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم اعتماد کےساتھ ہوئی ،اصول کی بات کریں گے تو حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ساتھ لے کرچل سکتے ہیں، میں اصول پر ہوں تو سب کو منا سکتا ہوں، اصول پر جھگڑا نہیں کیا جاتا،معاملات طے ہوسکتے ہیں ،ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















