عمران خان نے انصاف سے بھاگنے کی اپنی روایت برقرار رکھی،ن لیگ

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کررکھی،کبھی وکیل تبدیل اور کبھی وکالت نامہ، عمران کاہر مقدمہ تاخیر کا شکار رہا، فارن فنڈنگ کیس میں غیر حاضری اور تاخیر 6 سال پر محیط ، توشہ خانہ میں 2،2ماہ کی تاریخیں لیتے تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاتاریخ لینا ہمیشہ عمران خان کاوطیرہ ہے،سچا بندہ کبھی تاخیر نہیں کرتا،کابینہ میں بند لفافہ کون لیکر جاتا ہے؟آپ نے اربوں روپے اٹھایا اور جرمانہ معاف کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،سابق وزیراعظم، اہلیہ و دیگر نے زمینیں، 5 کیرٹ کی انگوٹھی لی، 190 ملین پاونڈ پاکستان کی تاریخ کا میگاکرپشن کیس ہے، اتنی بڑی کرپشن کی تاریخ میں مثال کم ملے گی،وزیر اطلاعات نے کہا کیا کبھی ایسا ہوتا ہے میاں بیوی مل کر زمین بنالیں، اتفاق نہیں سوچا سمجھا منصوبہ تھا، سوہاوا میں زمین کیوں لی گئی؟ آپ نے ایدھی یا چھیپا کےساتھ کوئی ٹرسٹ بنایا ہوتا تو کوئی نہ پوچھتا، ایک شخص کے اربوں معاف کرنے کیلئے اربوں ہی لیے،شخص سے انگوٹھیاں، زمین لی اور لاہور والا گھر بنایا۔

طلال چودھری نے کہا عمران خان ،اہلیہ نے پورا توشہ خانہ کھایا اور لوگوں کو درس دیا ریاست مدینہ ہے سب صرف اسلامی ٹچ دینے کےلئے کہا گیا ،پی ٹی آئی ڈیل کا تاثر خود دیتی ہے، نتھیا گلی یا بنی گالہ منتقلی کی خبریں اس لیے پھیلائی جارہی ہیں کیونکہ کیسز کا سامنا نہیں کرسکتے۔

دریں اثنا قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہامنافقت کی سیاست نہیں چلے گی،کسی کو ہاﺅس ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، کردار کشی پر شرم آنی چاہیے۔

ادھر پارلیمانی ٹاسک فورس کے چیئرمین بلال اظہر کیانی نے کہا عمران خان نے انصاف سے بھاگنے کی اپنی روایت برقرار رکھی،ایک دہائی میں عمران خان بار بار عدالت اور قانون کا سامنا کرنے سے بھاگے، پولیس گرفتار کرنے آئی تو پٹرول بم پھینکے،190 ملین پاﺅنڈ ثابت شدہ کیس ہے، حساب تو دینا پڑے گا۔