راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے این آر او عمران نہیں،حکومت مانگ رہی ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا اڈیالہ جیل پہنچے تو صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی،صحافی نے سوال کیا کیا بانی پی ٹی آئی باقاعدہ این آراوپردستخط کریں گے؟،جواب میں حامد رضا نے کہاکیا آپ کے پاس کوئی اطلاع ہے، این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں،این آراو حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا پی ٹی آئی کسی کے کہنے پر اور نہ کسی کے خوف سے مذاکرات کر رہی ہے، ملکی مفاد میں بات چیت کررہے ہیں،ن لیگی قیادت مذاکرات کو سبوتاژکر رہی ہے، خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب ،تمام وزرا بانی پی ٹی آئی کےخلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی ایک ٹوئٹ سے سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں، این آر او لینے والے اب رائیونڈ میں آرام کر رہے ہیں۔
این آر او عمران نہیں،حکومت مانگ رہی ہے،حامد رضا



















