اسلام آباد(بیورورپورٹ)ٹی آئی رہنما حامد رضا خان نے عمر ایوب کی طرف سے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش کی گئی مگررابطہ قائم نہ ہوسکا،سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا اپوزیشن کمیٹی مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کےلئے تیار ہے، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔
دریں اثناسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاخواجہ آصف،مریم نوازمذاکرات کو ناکام بناناچاہتے ہیں،واضح کرنا چاہتا ہوں، کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ ڈر رہے ہیں اپنے تحفظات کو صرف پاکستان کی خاطر پیچھے کیا،وعدہ کیاگیا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی، حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئین کی حکمرانی ،آزاد عدلیہ ،سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو،ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا،ملک میں اندھیرا ہے جمہوریت نہیں، جدو جہد جاری رکھیں گے،موجودہ سیاسی کشیدگی نے زخم تو ضرور دیا مگر ہمارے لئے فائدے مند بھی ہے، تحریک انصاف دراصل تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں ،لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا لیکن ملک میں عوام کی منتخب حکومت نہیں۔
جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا،پی ٹی آئی



















