فریقین رابطہ تو کریں،سپیکر قومی اسمبلی مذاکراتی کمیٹیوں کااجلاس بلانے کیلئے تیار

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کرانی ،میری ذمہ داری نہیں،مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کےلئے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

اپنے بیان میں ایاز صادق نے کہاحکومت و اتحادی فیصلہ کر لیں ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں،فریقین جب کہیں گے ایک 2روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کےلئے تیار ہوں، 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا، پی ٹی آئی رہنما رانا ثنا اور حکومتی اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں،