صدر کی تبدیلی سے امریکی خارجہ پالیسی نہیں بدلتی، حنا ربانی کھر

لاہور:(سٹاف رپورٹر)سابق و زیر خارجہ ورہنما پیپلز پارٹی حنا ربانی کھر نے کہا ہے صدر کی تبدیلی سے امریکی خارجہ پالیسی نہیں بدلتی، نیا صدرپالیسی کو چلانے کی سمت کا تعین کرتا ہے، ٹرمپ نے پہلے بھی جو کہا وہ نہیں کیا اب بھی حلف کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا،ہر کوئی سوال کررہا ہے ڈونلڈ ٹرمپ آ گیا تو عمران خان رہا ہوجائے گا؟۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہاپاکستان میں کون حکومت کر رہا ہے کون نہیں امریکہ کو کوئی فرق نہیں پڑتااگر لابنگ مضبوط ہوئی تو پھر نتائج مختلف ہوسکتے ہیں،گریٹر اسرائیل بنانے کےلئے ہمسایہ ممالک پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

سابق نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کا نظرہے بیورو کریسی کو کم کیا جائے،لوگ سمجھ رہے ہیں ٹرمپ ہتھوڑا لے کر آئے گا اور سب کو کیل سمجھے گا،امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے،ٹرمپ کیپٹل ہل اور واشنگٹن کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں کر لے گا۔