پاکستان کا سکیورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے،خالصتان رہنما

نئی دہلی(مشرق نیوز) پاکستان کا سکیورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے،خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکبادکا خط لکھ دیا۔

گورپتونت سنگھ پنوں نے خط میں لکھا پاکستان کی کامیابی امن، انصاف ، یو این چارٹر کے اصولوں کےلئے پختہ لگن کی عکاسی اوربین الاقوامی سیاست میں اہم سنگ میل ہے جو سکیورٹی و عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے،آپ کے حالیہ بیان میںکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تائید بروقت اور قابل ستائش ہے، پاکستان کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں موقف سکھوں کی خالصتان کےلئے جمہوری جدوجہد کی حمایت کےلئے مثال بن سکتا ہے۔

گورپتونت سنگھ نے کہاکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تائید عالمی برادری کو یاد دہانی کراتی ہے مظلوم اقوام کی آزادی و انصاف کےلئے جدوجہد کی اخلاقی ، قانونی اہمیت کو تسلیم کیا جائے،سکھوں کے حق خود ارادیت کی جدو جہد کی حمایت پر بھی غور کریں، پاکستان کی قیادت سلامتی کونسل میں اہم قراردادوں کی منظوری کےلئے ممکنہ راہیں ہموار کر سکتی ہے۔