آڈیو لیک کیس میں گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے شریک ملزم اسد فاروق کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے،کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔