اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی قیادت پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے اگر حکومت بے اختیار ہے تو کمیٹی کیوں بنائی، 3،4ماہ کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیوں کرتے ہو؟۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفا ن صدیقی نے کہامذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش پر شروع کیے گئے، 5 دسمبر کو کمیٹی بنادی، ایک مہینہ ہوچکا مطالبات کو حتمی شکل نہیں دے پارہے، اسٹیبلشمنٹ کےساتھ معاملات ٹھیک کرنا ہمارا کام ہے۔
لیگی سینیٹر نے کہاپی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر بھلے دستک دیتی رہے،دروازے پر کھڑے ہو کر کہیں اور کیوں جھانکتے ہیں؟ ڈیڑھ سال سے کوشش کر رہے ہیں کوئی دروازہ نہیں کھلا، آزاد ملک ،اپنے فیصلے خود کرتے ہیں،شکیل آفریدی کو تو لے جانہیں سکے یہاں بھی کوشش کرلیں، کیوں باہر کی قوت کو جواز دیتے ہیں دخل اندازی کریں۔
حکومت بے اختیار ہے تو کمیٹی کیوں بنائی؟ عرفان صدیقی



















