اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کشیدگی میں کمی کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ،اہم امور،پیپلزپارٹی کے مطالبات اور تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی میںر کاوٹ پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے کے نکات پر بھی غور کیا گیا،پی پی قیادت نے نائب وزیراعظم سے تحریری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا، اسحاق ڈار نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اورمشاورت کےلئے وسط جنوری تک مہلت لے لی۔
کشیدگی میں کمی کیلئے ن لیگ ،پی پی میں اعلیٰ سطح کا رابطہ



















