اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت سے مذاکرات میںپی ٹی آئی نے عمران خان سمیت تمام کارکنوں کی رہائی ، 9 مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات پیش کردیئے،بات چیت کااگلادور آئند ہ ہفتے ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں حکومت ، اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کی ایک اور بیٹھک ہوئی،عمر ایوب، علامہ راجہ ناصرعباس، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ ، علی امین گنڈاپور ،اسحاق ڈار، علیم خان، فاروق ستار، عرفان صدیقی، رانا ثنا، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، عرفان صدیقی، فاروق ستار، اعجاز الحق، خالد مگسی نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا میرا کردار بطور سہولت کار ہے، امید کرتا ہوں مذاکراتی کمیٹی میں شریک فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں چلائیں گے، کوشش ہے ملک کو درپیش دہشتگردی، معیشت سمیت دیگر اہم ایشوز کو بھی کمیٹی میں زیر غور لایا جائے، سب پاکستانی ہیں، ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کےلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے 9مئی ، 26نومبر دھرنے پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور بانی پی ٹی آئی سمیت قید تمام کارکنوں کو رہا کرنے کے 2 مطالبات پیش کئے اورسیاسی قیدیوں پر مزید کیس قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا موجود کیسزپر عدالتی فیصلوں کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہیے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق طے پایا پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اگلے ہفتے دونوں کمیٹیوں کی تیسری نشست کے وقت کا تعین کیا جائے گا،پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سمیت رہنماو¿ں و کارکنوں کی رہائی ،حکومت کو ضمانتوں کے حصول میں حائل نہ ہونے ،9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی کمیٹی نے آگاہ کیا تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے،مذاکرات مثبت طریقے سے جاری رکھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینا ضروری ہیں، مشاورت کے بعد اگلی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کیا جائے گا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کوئی اعتراض نہیں پی ٹی آئی بانی سے رہنمائی لےکر چارٹر آف ڈیمانڈز لائے،مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سے ملاقات پر اتفاق ہو گیا، عمران خان سے ملاقات کے بعد اگلے ہفتے تیسری نشست کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا اگلے ہفتے تیسری میٹنگ ہو گی، پی ٹی آئی کے دوستوں نے اپنی ڈیمانڈز کا ذکر کیا ، کمیٹی میں اپوزیشن نے اپنے بعض مطالبات پیش کیے، مطالبات کو حتمی شکل دینے کےلئے ایک اور نشست ضروری ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بڑی اچھی تجاویز دیں ،سب نے پاکستان کی بہتری کےلئے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ڈیمانڈز آنے کے بعد کم از کم ہفتہ لگے گاکوئی رائے بنا کر رد عمل دے سکیں، اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کیا چاہتے ہیں،آئین، قانون اور روایات کو بھی دیکھنا ہے، کیا چیزیں ممکن ہیں؟ کیا ممکن نہیں ہیں؟ اپنی لیڈرشپ کے پاس بھی جانا ہوگا۔
لیگی سینیٹر نے کہاعمر ایوب نے تفصیل سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلئے مزید وقت مانگا ، اگلی میٹنگ میں باقاعدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا جائے گا، طے پایا اگلے ہفتے تیسری نشست ہوگی،پی ٹی آئی اراکین کا بانی سے ملاقات کا مطالبہ جائز ہے، مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں،مذاکراتی کمیٹیوں کی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی،مذاکرات کا جاری رہنا بھی بڑی پیشرفت ہے، مذاکرات ایک ہفتہ آگے کرنا حکومت نہیں پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















