اسلام آباد(بیورورپورٹ)جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے مدارس ایکٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر سجدہ شکر کرتے ہیں، سرخرو ہونے پر قوم، کارکنوں اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارکباد، جدوجہد رنگ لے آئی، جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔
اسلم غوری نے مزید کہا مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور ملکی نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں، دینی اداروں کے تحفظ کےلئے علما کا اتحاد اہم ہے، مدارس کےخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے،خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔
مدارس کےخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے،جے یوآئی



















