تائیوان کو ہتھیار کی فروخت،چین نے 7 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی

بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے 7 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی،چینی وزارت خارجہ کی جانب سے 7 امریکی کمپنیوں اور اعلیٰ انتظامیہ پر تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کے معاملے پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

ترجمان ماوننگ نے کہا امریکہ کی جانب سے تائیوان کی فوجی امداد چینی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے معاملا ت میں مداخلت ہے،کمپنیوں میںمیں انسیٹو انکوپوریٹ، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرانک ٹیکنالوجیز، رائتھن کینیڈا، رائتھن آسٹریلیا، ایئر کوم انکوپوریٹ اور اوشی نرنگ انٹرنیشنل ہیں،تمام اثاثے منجمد کردئیے گئے۔