راولپنڈی:( بیورورپورٹ)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
شیخ رشید نے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا میرے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے ٹھوس شواہد موجود نہیں،مقدمے کے95گواہوں میں سے کسی نے بھی نامزد نہیں کیا۔
شیخ رشید نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو چیلنج کردیا



















