لاہور:( اپنے رپورٹر سے )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکہ کو دوٹوک الفاظ میں ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ،پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گا،پی ٹی آئی بیک وقت مذاکرات اور سول نافرمانی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاپی ٹی آئی سوشل میڈیا پر اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے پر اکسا رہی ہے،زلفی بخاری، شہباز گل اور شہزاد اکبر جیسے لوگ مہم میں پیش پیش ہیں،اوورسیز نے فتنے اور فتنہ پارٹی کی ملک دشمنی کو مسترد کر دیا ،رواں سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ریکارڈ ترسیلات زر بھیجیں۔
وزیر اطلاعات نے کہااڈیالہ جیل کے قیدی نے ڈیڑھ سال قوم کو بتایا امریکی غلامی سے آزاد کراﺅں گا اب ایک مہینے سے امریکی لابی کو پاکستان میں مداخلت کرنے کی درخواستیں کر رہے ہیں،قیدی این آر او مانگنے کےلئے کسی کے بھی پاﺅں پکڑنے کےلئے تیار بیٹھا ہے۔
وزیر اعظم نے امریکہ کو دوٹوک الفاظ میں ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ‘ عظمیٰ بخاری



















