چند ججز، جرنیلوں نے بچوں و بیگمات کے کہنے پر عمران کو پاکستان کی کنجیاں پکڑائیں،احسن اقبال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے اسرائیلی لابی پی ٹی آئی کی حامی ہے،اناڑی شخص نے ترقی کا راستہ روکا،عدم اعتماد کے بعد انتخابات کرادیتے تو ن لیگ جیت جاتی لیکن ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاعمران خان نے کبھی یوسی چلائی نہ صوبائی محکمہ ، چند ججز، جرنیلوں نے بچوں و بیگمات کے کہنے پر ایٹمی پاکستان کی کنجیاں پکڑائیں ،بانی پی ٹی آئی نے نفرت کو فروغ دیا ،معیشت تباہ کردی، 12جماعتوں نے ملکر ملک بچایا، معیشت کو اوپر لائے، ملک بچانے کےلئے مشکل فیصلے کیے، اپنی سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، ریاست نہ رہی تو سیاست کس بات کی؟۔

وفاقی وزیر نے کہاعمران خان نے آئی ایم ایف سے مشکل شرائط پر معاہدہ کیا،پی ٹی آئی فسادیوں و انتشاریوں کے ہاتھوں یرغمال ہے،پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو بدنام کرنا ہے، احتجاج و دھرنوں سے ملک کو نقصان ہوتا ہے،احتجاج و دھرنا سیاست کو دفن کرنا ہو گا، معیشت درست سمت گامزن ہے۔