شہادتیں کم کیوں بتائیں؟ علیمہ خان ،بیرسٹرگوہر میں تکرار

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شہادتیں کم کیوں بتائیں؟ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کی علیمہ خان سے تکرار ہوگئی۔

علیمہ خان نے بیرسٹر گوہرسے سوال کیا آپ نے 12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں؟ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیابغیر تصدیق کیسے اضافہ کردیں،علیمہ خان نے دوبارہ سوال کیا آپ کو معلوم ہے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟۔

بیرسٹر گوہر نے کہا معاملے پر ٹیمیں کام کررہی ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا پارٹی تمام تر تفصیلات اکٹھی کرنے میں لگی ہے، یقین کریں معاملے کو پارٹی ایسے ہی نہیں جانے دے گی،عدالتوں میں پیش ہونے والوں کو خدا کےلئے لاپتہ نہ کہیں۔