ایبٹ آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 5ہزار کارکن لاپتہ ہونے کادعویٰ کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا 5ہزار کارکن لاپتہ ہیں، ضلعی سطح پرڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں،کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، شہدا کے خاندانوں کو کے پی حکومت معاوضہ دے گی ،بچوں کو نوکریاں بھی دینگے،جہدوجہد جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے لوگ اپنے کاروبار گھر بار لٹا کربھی ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہابشریٰ کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں،تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور نے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے،مستقبل کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر طے کریں گے۔
پارٹی کے 5ہزار کارکن لاپتہ ہیں،بیرسٹر گوہر کادعویٰ



















