ایک کروڑ سر کی قیمت والا کالعدم ٹی ٹی پی کااہم کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

کنڑ:(مشرق نیوز)ایک کروڑ سر کی قیمت والا کالعدم ٹی ٹی پی کااہم کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رحیم عرف شاہد عمر کو افغان صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں ظہرانے سے واپسی پر گھات لگا کر ہلاک کیا گیا،ہلاک ہونے والوں میںعدنان باجوڑی، طارق باجوڑی اور کمانڈر خاکسار بھی شامل ہیں،کالعدم ٹی پی پی نے تصدیق کردی۔

رحیم عرف شاہد عمر باجوڑی پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ،سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔