تلنگانہ :(مشرق نیوز)بھارتی فوج نے اپنے ہی 7 شہریوں کو گولیوں سے بھون دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے تلنگانہ میں ضلع ملوگو کے علاقے ایتیریباگاران میں سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو حراست میں لیا، بعد ازاں ساتوں افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیںملیں،بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ،تمام افراد مقامی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔
دوسری جانب بھارتی سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا مارے گئے ساتوں افراد علیحدگی پسند ماﺅ نواز باغی تھے،فوجی اہلکاروں کی اپنے دفاع میں کی گئی فائرنگ میں نشانہ بنے،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمد کرکے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ،ادھر علاقہ مکینوں نے کہا مارے گئے ساتوں افراد قبائلی اور محنت مزدوری کرتے تھے۔
بھارتی فوج نے اپنے ہی 7 شہریوں کو گولیوں سے بھون دیا



















