پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز صوبہ کی سیاسی قیادت وسیاسی رہنماو¿ںکے ہمراہ ضلع کوہاٹ کا دوہ کیا اور ضلع کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کی، خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضلع کرم میں پایئدار امن کیلئے پشتون مشران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سیاسی مشران و علاقہ عمائدین ہی ہمیشہ علاقائی تنازعات کے مستقل خاتمہ کا سبب بنے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام سیاسی قائدین کا شکرگزار ہوں کہ وہ آج میرے ساتھ اس گرینڈ جرگہ میں تشریف لائے،کرم کے عوام ہمارے اپنے لوگ ہیں، آج تمام سیاسی قیادت اپنے ہی لوگوں کیلئے یہاں جمع ہے، جرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلئے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلئے تیار ہوں۔
متحد ہوکر صوبے کے دشمنوں کی نشاندہی کرنی ہوگی: گورنر خیبرپختونخوا



















