پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے مظاہرین پر سنائپرز اور امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا،دھرنے میں ہلاکتیں زیادہ ہیں فی الحال 12 کی تصدیق کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی ترجمان پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قوم اور ہر بچہ دکھ و تکلیف محسوس کررہا ہے، پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا ،حکومت شواہد چھپانے کی کوشش کررہی ہے،ہلاکتیں رپورٹ کرنےوالوں کو جیل میں ڈالا گیا، بہت سے لوگ لاپتہ ہیں،نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کی اجازت کونسا قانون دیتا ہے؟، کس حکومت نے پرامن شہریوں پر گولیاں چلائیں؟، ریاستی مشینری کو اپنے لوگوں کےخلاف کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟۔
شیخ وقاص اکرم نے کہااحتجاج اتنا بڑا گناہ تو نہیں ،حق تو آئین دیتا ہے،کارکن آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں کےلئے تیار تھے مگر اصل گولیوں کےلئے نہیں،ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، ریاست نے اپنے عوام کےساتھ کیا کیا؟،نفرتیں مزید بڑھیں گی،وزیراعلیٰ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی،ساڑھے 5ہزار لوگوں کو دھرنے سے قبل اٹھایا گیا،شیخ وقاص اکرم نے کہابلوچستان اسمبلی کی قرار داد ہے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے،کے پی اسمبلی میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی پر پابندی کی قرارد داد لائیں گے، کے پی میں گورنر راج کی باتیں ہو رہی ہیں، پختونخوا کے لوگ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہامظاہرین پر سنائپرز ، امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، فائرنگ کے سامنے کون ٹھہر سکتا ہے؟ نماز پڑھنے والے کو 35 فٹ کنٹینر سے گرانے والے اہلکاروں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے، تمام متاثرہ افراد کو قانونی کارروائی کا آغاز کرنے کی ہدایت کردی،اندھیرے کا دور جلد ختم ہوگا، ظلم کا جواب دینا ہوگا،چیف جسٹس جوڈیشل انکوائری کرائیں ،وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
سنائپرز و امریکی اسلحے کا استعمال، ہلاکتیں زیادہ ،12کی تصدیق کرتے ہیں،پی ٹی آئی



















