راولپنڈی(بیورورپورٹ )سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے میرا اپنی ٹیم کو پیغام ہے آخری بال تک لڑیں جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونےوالے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں،اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو نہ صرف پاکستان میں موبلائزیشن کر رہے ہیں، فنڈز بھیج رہے ہیں بلکہ اپنے اپنے ملکوں میں بھی تاریخی مظاہرے کیے۔
عمران خان نے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہدایت کی سوشل میڈیا وارئیرز بھی دنیا بھر میں مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں،مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کےلئے پیغام ہے جو کرنا ہے کر لو اپنے مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹوں گاجو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں، مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن ، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں ۔
میرا اپنی ٹیم کو پیغام ہے آخری بال تک لڑیں،عمران خان



















