جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری

دی ہیگ :(مشرق نیوز) عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، سابق وزیردفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کے ملٹری چیف دائف کی گرفتاری کا بھی حکم دےدیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں بنیامین نیتن یاہو،سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ،فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔