ترکیہ نے اسرائیلی صدر کو فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
انقرہ (مشرق نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی نے آذربائیجان میں سی او پی موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق ترک صدر نے کہاکہ ہم نے اسرائیلی صدر کو سی او پی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ہم نے متبادل راستے اور دیگر آپشنز تجویز کئے،اسرائیلی ایوان صدر نے کہا، صورتحال کے جائزے اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریاست کے صدر نے آذربائیجان میں موسمیاتی کانفرنس کیلئے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



















