موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ،آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا،عطا تارڑ


باکو:(مشرق نیوز) وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ، مشترکہ کوششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا،ثقافت و مقامی روایات کا فروغ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا ذریعہ ہیں۔

باکو میں ثقافتی ورثے اور موسمیاتی تبدیلی پر اعلیٰ سطح کے وزارتی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپاکستان اپنے محل وقوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان بلند ترین چوٹیوں ، دریاوں کا حامل ملک ہے ،دنیا کی 14 میں سے 4 بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں ، دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے،پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، 2022میں پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا،30ارب ڈالر سے زائد کانقصان پہنچا۔

وزیراطلاعات نے کہاثقافت معاشروں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، ثقافت کے تحفظ و سیاحت کے فروغ کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا، ثقافت و مقامی روایات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا ذریعہ ہوسکتی ہیں۔