لاہور:(کورٹ رپورٹر)ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت نے فریقین کو 9 اے کی کاروائی کے تحت طلب کیا ،کیس کی سماعت جمعرات کوہوگی، فریقین میں راضی نامہ ہوا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا بصورت دیگر آئندہ پیشی پر سٹے کی درخواست پر بحث ہوگی۔
ظہور پیلس تقسیم کیس، شجاعت ،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب



















