عمران،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عدالت نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ،عمران ،بشریٰ کےخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی جیل پہنچیں۔

دوران سماعت ملزمہ بشریٰ کے وکلا کی جانب سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ درخواست کو منظور کرلیا گیا،ملزموں کی جانب سے 342 کے تحت جاری سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کرائے گئے۔